منگل, جون 16, 2026
اشتہار

وزیراعلیٰ کےپی نے وزیراعظم سے بانی کی کوئی بات کی یا نہیں؟ عطا تارڑ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بانی کے حوالے سے کوئی بات کی یا نیہں، عطا تارڑ نے بتادیا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم سے کوئی سیاسی بات نہیں کی، وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے بانی کی کوئی بات نہیں کی ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا آپ آئینی مینڈیٹ کے تحت امن، تعلیم، صحت پر کام کریں، وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو کہا وفاق مکمل تعاون کرےگا۔

سہیل آفریدی نے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں بتایا کہ وزیراعظم نے خود انہیں ملاقات کی دعوت دی تھی۔

ملاقات میں بلوچستان میں حالیہ واقعے پر اظہار تعزیت کیا گیا اور دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کی گئی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ صوبے کے مسائل، ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور 26 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر بات ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے احسن اقبال سمیت دیگر حکام کو ہدایات جاری کی ہیں اور این ایف سی اور فنڈنگ سے متعلق تمام امور بھی زیر بحث آئے۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی آج صدر سے ہونے والی ملاقات ملتوی ہوگئی ہے، صدرآصف زرداری کی مصروفیات کے باعث ملاقات ملتوی کی گئی۔

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں