تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

طلبا کی پریشانی ختم ، اب امتحانات کی تیاری آسان ہوگئی

پشاور: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے طلبا کو امتحانات کی تیاری کروانے کیلئے ایپ تیار کرلی،’’ن‘‘ نامی کمپنی محدودکورس کی تیاری کروائےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان تراکئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نےامتحانات کی تیاری کروانے کیلئے ایپ تیارکرلی ، بچوں کےآسانی کےلئے ’’ن‘‘ نامی کمپنی محدودکورس کی تیاری کروائےگی۔

شہرام تراکئی کا کہنا تھا کہ آن لائن کورس ریکارڈبھی ایپ پرموجودہوگا، طلبا 3 بجے سے رات 10 بجے تک ایپ سے فری آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔

وزیرتعلیم خیبر پختونخوا نے مزید کہا دسویں اور بارویں کے امتحانات لینے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم جہاں کورونا کی شرح 5 فیصد سے کم ہے ان اضلاع میں اسکولز کھول دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل ہی خیبرپختونخوا حکومت نے مزید 5اضلاع میں اسکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا ، بنوں، چارسدہ، ہری پور، نوشہرہ او رصوابی میں31 مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا تھا کہ پانچوں اضلاع میں سرکاری وپرائیوٹ اسکولز،مدارس ، ماڈل اسکولز،اکیڈمی اورٹیوشن سینٹرکھولنےکی اجازت ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں کو سختی سےکوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -