اشتہار

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کب ہو چکا تھا؟ وفاقی وزیر کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 اکتوبر 2026): خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تاہم اس کا فیصلہ کب ہو چکا تھا وفاقی وزیر نے بڑا انکشاف کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے انکشاف کیا کہ ہفتے کی شب ہی فیصلہ ہو گیا تھا کہ اتوار کی صبح کے پی میں ایمرجنسی نافذ کرنی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ کابینہ اجلاس سے قبل محسن نقوی نے تجویز دی تھی کہ حتمی کارروائی سے قبل مولانا فضل الرحمان کے ذریعے پی ٹی آئی سے فائنل جواب لیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے محسن نقوی اور اسحاق ڈار کو ٹاسک دیا، جنہوں نے مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کیا تو مولانا نے تبایا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ ترک کرنے اور سیکیورٹی امور پر وفاق سے تعاون کے لیے تیار نہیں ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں