اشتہار

آج وفاق اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (12 اکتوبر 2026): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج پہلا دن ہے کہ فخر سے کہہ سکتا ہوں وفاق اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور میں اپیکس کمیٹی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پہلا دن ہے کہ میں فخر سے کہہ سکتا ہوں وفاق اور صوببائی حکومت ایک پیج پر ہیں اور اگر ہم ایک پیج پر ہیں تو کوئی صورت نہیں کہ وہ ہم سے جیت سکیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت میں زیادہ مشکل یہ تھی کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنے والے شہادتیں دے رہے تھے لیکن یہاں کوئی جنازوں میں بھی شرکت نہیں کرتا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری نیت صاف ہے اور اللہ نتائج دیں گے۔ یہی فورس اور یہی لوگ ہیں جب انہیں سپورٹ ملے گی تو نتائج دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتار چڑھاؤ آئیں گے، لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ہمیں پھر سے پانچ ڈسٹرکٹ والے پلان کی طرف جانا ہوگا اور پوری امید ہے کہ ہم پانچ پانچ ڈسٹرکٹ کر کے اپنی پولیس کو با اختیار بنائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کا جو کام ہے، وہ پورا کریگی۔ آپ کو جہاں ہماری ضرورت ہوگی، ہم کھڑے ہوں گے۔ مشکل سے مشکل وقت بھی آئے گا، لیکن مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا خیال تھا سڑکیں بلاک کر کے پورے صوبے میں آگ لگائیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباشی دیتا ہوں کہ انہوں نے پُر امن طریقے سے ہینڈل کیا۔ ہم انشااللہ خیبر پختونخوا کو باقی صوبوں سے آگے لے کر جائیں گے۔

سہیل آفریدی کہاں ہیں؟ گورنر راج کب تک نافذ رہے گا؟ اہم خبر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں