اشتہار

خیبر پختونخوا: دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (12 اکتوبر 2026): خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع شانگلہ، بونیر، ہنگو، چترال، اپر اور لوئر دیر میں امن و امان کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت سیاسی جلسے، جلوسوں، اجتماعات اور نفرت انگیز تقاریر پر 30 روز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پابندی کے تحت اسلحے کے نمائنش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ ڈی سی بونیر کے حکمنامے کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

دفعہ 144 کے تحت پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور غیر مجاز اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔ چترال میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تمام اضلاع کی انتظامیہ نے عوام سے جاری کردہ احکامات اور پابندیوں پر عملدرآمد اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

سہیل آفریدی کہاں ہیں؟ گورنر راج کب تک نافذ رہے گا؟ اہم خبر

اہم ترین

نواب شیر
نواب شیر
نواب شیر پشاور میں اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں