پیر, جون 8, 2026
اشتہار

خیبر پختونخوا حکومت کا وفاقی حکومت کیخلاف کل قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (5 مئی 2026): خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کے جانبدرانہ رویے کے خلاف کل صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

خیبر پختونخوا کی حکومت کل وفاقی حکومت کی جانبدارانہ اور غیر منصفانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرے گی اور صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاق صوبے سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس معاملے میں امتیازی سلوک کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ صوبے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت ہونے کی وجہ سے وفاق دانستہ خیبر پختونخوا کو نشانہ بنا رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ بدھ 6 مئی کو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال ہو گی، تاہم ایمرجنسی سروسز اس سے مستثنیٰ رہیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی رویہ غیر انسانی ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ذاتی معالجین تک رسائی نہ دینا اور انہیں اپنے اہل خانہ اور وکلا سے نہ ملنے دینا غیر قانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپیل کی کہ آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے وکلا ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں۔

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں