جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

کمرشل گاڑیوں کیلیے ایک اور نئے ریلیف منصوبے کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (12 اپریل 2026): خیبر پختونخوا کی حکومت نے کمرشل گاڑیوں کے لیے احساس فیول سپورٹ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران جنگ کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے موٹر سائیکل سوار سے پبلک ٹرانسپورٹ تک فیول ریلیف پیکیجز دیے جا رہے ہیں۔

اب خیبر پختونخوا کی حکومت نے کمرشل گاڑیوں کے لیے احساس فیول سپورٹ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے پی کے مطابق کمرشل گاڑی مالکان کو پٹرول اور ڈیزل پر ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

بسوں کیلیے ماہانہ ایک لاکھ، بڑی گاڑیوں کیلیے 80 ہزار، ٹرکوں کے لیے 70 ہزار روپے ماہانہ فیول سبسڈی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ منی بسوں کو 40 ہزار جبکہ وینز کو 35 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی ملے گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اسکیم کیلیے درخواست کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل رکھا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت ختم نہ ہوتی تو پیٹرول کی قیمت 200 روپے ہوتی ، مزمل اسلم کا دعویٰ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں