اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

کےپی حکومت نے آپریشن کیلئے 4 ارب روپے ریلیف کیلئے جاری کیے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کےپی حکومت نے آپریشن کیلئے 4 ارب روپے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ریلیف کیلئے جاری کیے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں اپنی ٹوئٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ مجھے نہیں پتہ، خیبر پختونخوا کی حکومت نے آپریشن کیلئے 4 ارب روپے ریلیف کیلئے جاری کیے، ان کی حکومت میں اربوں روپے بانٹے جارہے ہیں ان کوپتہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاملات طے کرنے والے بانی پی ٹی آئی سے ہی معاملات طے کریں گے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے ٹوئٹ میں کہا کہ کوئی اور واردات نہ ہوجائے، بعد میں یہ نہ کہہ دیں مجھے پتہ ہی نہیں چلا، نوٹیفکیشن حاضر ہے

وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ 4 ارب کی واردات خود کرو بعد میں مکر جاؤ، ملبہ فوج پر ڈال دو، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو،

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیردفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی بھی ٹوئٹ کی۔

بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے چاہیں گے کہ وہ دوبارہ آئیں، خواجہ آصف

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں