بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

حکومت کا جامعات کے حوالے سے تاریخی فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (28 جنوری 2026): خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں جامعات کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اس جانب پیشرفت شروع کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے میں جامعات کی رینکنگ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور جامعات کی درجہ بندی کے لیے ڈیٹا جمع کرانے کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں صوبے کی تمام سرکاری اور نجی جامعات کو درجہ بندی کے لیے معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور ڈیٹا جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 فروری مقرر کی گئی ہے۔

جامعات کی کارکردگی جانچنے کے لیے 12 اشاریوں پر مبنی رینکنگ ہوگی۔ یونیورسٹیز درجہ بندی پر آن لائن اجلاس 29 جنوری کو ہوگا۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے گورنر سے سرکاری جامعات کی چانسلر شپ لے لی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں