The news is by your side.

Advertisement

قبائلی ثقافت امن، محبت اور خلوص کا گہوارہ ہے، شوکت یوسفزئی

پشاور: صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ قبائلی ثقافت امن، محبت اور خلوص کا گہوارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبےکے تقافتی وفود اندرون و بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع اپنی ایک تاریخ اور ثقافت رکھتی ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ قبائلی ثقافت امن، محبت اور خلوص کاگہوارہ ہے، قبائلی اضلاع میں ثقافتی پروگراموں کےلیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر ثقافت کا مزید کہنا تھا کہ ہر قبائلی ضلع میں ثقافتی مرکز بنائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنکار برادری کا خطے کی ثقافت زندہ رکھنے میں اہم کردار رہا ہے۔

معاشرتی ثقافت اور پاکستانیت کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشرےکی ثقافت اور پاکستانیت کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے،اس حوالے سے فلم انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے ایسی ہر کوشش کی حمایت کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کے اصل تشخص کو اجاگر کرنا چاہتی ہے، اس حوالے سے فلم انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے ایسی ہر کوشش کی حمایت کریں گے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں