پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کےنمائش پرپابندی لگا دی اور کہا پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کے نمائش پرپابندی کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نےتمام ڈپٹی کمشنرزاورڈی پی اوزکومراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور نے شہریوں سےچاندرات پر ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چاندرات اورعیدپرہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے۔
ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے ، پولیس چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے سد باب کیلئےٹھوس اقدامات کرے اور ہوائی فائرنگ پرپابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔