پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کے پی حکومت کا آپریشن عزم استحکام کی تفصیلات اور مدت پر وضاحت کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے آپریشن عزم استحکام کی تفصیلات اور مدت پر وضاحت کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن عزم استحکام کی تفصیلات اور مدت پروضاحت کا مطالبہ کردیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اہم ترین معاملے پر سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے اور سیاسی پارٹیز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت ضروری ہے۔

- Advertisement -

صوبائی مشیر نے بتایا کہ ضم اضلاع کے امورپر پی ٹی آئی نے 26 جون کو  قبائلی گرینڈ جرگہ بھی طلب کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عزم استحکام کہاں اور کب شروع کرنا ہے اس کی تفصیلات تاحال سامنےنہیں آئیں ، یقیناً عزم استحکام میں متعلقہ صوبے سے مشاورت نظر انداز نہیں کی جائیگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام قوم متحد ہے۔

دوسری جانب وزیراعلٰی کےپی آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے ، جس میں آپریشن پر غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی جائیں گی۔

ملاقات کے بعد وزیراعلٰی کےپی علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد پارلیمانی لیڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔

یاد رہے پی ٹی آئی مرکزی قیادت نےآپریشن پراعتماد میں نہ لینے پر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں