بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

پابندی ختم ! سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : سرکاری ملازمین  کے لئے  بڑی خوشخبری آگئی ، تقرر، تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر، تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔

سرکاری محکموں، منسلک اداروں اور خودمختار باڈیز میں تبادلوں کی اجازت دے دی گئی اور نئی تقرریوں کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

نئے احکامات میں کہا گیا کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاونِ خصوصی کی منظوری سے کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں۔

علاوہ ازیں گریڈ 20 کے سینئر پولیس افسر محمد علی گنڈاپور کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ محمد حسین کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹیگیشن خیبر پختونخوا کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ پابندی وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کی عدم تشکیل کے دوران لگائی تھی، تاہم کابینہ کے قیام کے بعد اب اس پر سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں