The news is by your side.

Advertisement

ملک بہت جلد معاشی بحران سے نکل جائے گا، شوکت یوسفزئی

شانگلہ: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک بہت جلد معاشی بحران سے نکل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کسی بھی چور کو این آر او نہیں دیا جائے گا، چوروں نے مولانا فضل الرحمان کو کندھے پر بندوق رکھ کر آگے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو تکلیف ہے کہ انہیں وزرا کالونی سے کیوں نکالا گیا، سابق دور میں جس حکمران نے قرض لیا وہ ہڑپ کرلیا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، مسئلہ کشمیر پہلی بار موجودہ حکومت نے عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی، بے روزگاری اور قرضہ وقتی مسائل ہیں: شوکت یوسفزئی

واضح رہے کہ چند روز قبل شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، 15 سال تک میدان جنگ میں رہے، ہمارا مستقبل روشن ہے، سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وقتی مسائل نوعیت کے ہیں، لیڈر کی کمی تھی، وزیراعظم عمران خان کی صورت میں وہ مل گیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خود اندرونی خلفشار کا شکار ہے، پہلی قیادت جیل دوسری بیمار ہے، مولانا فضل الرحمان میٹنگ میں اکیلے ہوں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں