بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

خیبرپختونخوا پولیس نے فتنہ خوارج کے رات کی تاریکی میں چوکیوں اور پوسٹوں پر حملے ناکام بنا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا پولیس نے فتنہ خوارج کے رات کی تاریکی میں چوکیوں اور پوسٹوں پر حملے ناکام بنا دیے اور جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں رات کی تاریکی میں پولیس چوکیوں اور پوسٹوں پر ہونے والے حملوں کو بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ پشاور میں تھانہ متنی چوکی،تھانہ بدھ بیر،بنوں کنگر، کاشوپل، ضلع خیبرتکیہ پوسٹ پر حملے ہوئے ، جس میں دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر دستی بموں اور چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ واقعات میں ایک پولیس اہلکار اور چھ شہری زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام حملے پسپا کر دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نہتے عوام کو نشانہ بنا کر خوف پھیلانا چاہتے ہیں، تاہم عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آئی جی نے مزید کہا پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور دشمن کے ایسے بزدلانہ ہتھکنڈے امن کی راہ سےپیچھے نہیں ہٹاسکتے۔

صوبے بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ حساس مقامات پر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں