تازہ ترین

میئر کی سیٹ کیلئے پی ٹی آئی کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کا فیصلہ

پشاور کے میئر کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے زبیر علی کامیابی کیجانب بڑھ رہے ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی نے سٹی میئر نتائج پر دوبارہ گنتی کےلیے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں 1 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جن کا غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

نتائج کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جماعت میئر کے انتخابات میں برتری حاصل کررہی ہے، جس کے خلاف پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی راحت اکبر نے کہا ہے کہ ہمارے مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد جے یو آئی کی برتری سے زیادہ ہے۔

راحت اکبر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف شفافیت پر یقین رکھتی ہے تاہم ووٹ چوروں کا محاسبہ کریں گے اور 20 کروڑ روپے سے زائد روپے لگانے والے امیدوار کا احتساب ہونا بھی چاہیے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ویلج کونسل، نیئرہوڈ کونسل پر امیدواروں کو پیسے کی چمک دمک دکھائی گئی جب کہ خواتین پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار کرایا گیا اور پولنگ عملے کو بھی نوازشات کی آفرز ہوئیں جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -