پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

خیبرپختون خواہ میں پاسپورٹ‌ دفاتر کے قیام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: خیبرپختون خواہ حکومت نے کالام میں کرکٹ اسٹیڈیم اور صوبے میں دو پاسپورٹ دفاتر کے قیام سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز شہزاد عالم کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ محمودخان نے مدین میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی اور تحریک انصاف کے کارکنان نے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’عمران خان اگلے الیکشن نہیں،آئندہ نسلوں کے مستقبل کاسوچ رہےہیں، عوام ہماری کارکردگی سے مطمئن ہیں، 2023میں پورےملک میں عمران خان کی حکومت ہوگی‘۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کی ذمہ داری سابق حکومتوں اور حکمرانوں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بہت جلد قوم کو مہنگائی کے اس دلدل سے نکالیں گے، وزیراعظم کو عوامی مفاد کی وجہ سےسخت فیصلےکرنے پڑ رہے ہیں‘۔

ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

محمود خان نے کہا کہ ’مینگورہ میں پانی کا مسئلہ حل کرنےکیلئے 16ارب کا منصوبہ منظور کیا ہے، صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پانی کی فراہمی کیلئے بھی ترقیاتی منصوبے منظور کیے اور  پانی کی فراہمی سمیت دیگرمنصوبوں کیلئے 100 ارب کی منظور دی‘۔

سوات کے ترقیاتی کاموں کا اعلان

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوات میں16 نئے پولیس اسٹیشن بنائے گئے، سوات موٹروے فیزٹو پر دسمبر سے کام کا آغاز ہوجائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کالام میں بین الاقوامی معیارکا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیرکر رہی ہے، کالام کے لوگوں کو سستے نرخوں پربجلی فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صوبے میں 2 میں پاسپورٹ آفس قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں