تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ضلع خیبر اور تمام سیاحتی مقامات پولیتھن بیگ فری قرار

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان کی ہدایات پرپلاسٹک بیگزکے خلاف آپریشن جاری ہے، حکومت نے تین فیکٹریوں کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پولیس اور متعلقہ ادارے نے پشاور کے علاقے ٹاؤن تھری میں چھاپہ مار کر پلاسٹک بیگز تیار کرنے والی 2 بڑی فیکٹریوں کو سیل کیا۔

اعلامیے کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع انڈسٹریل ایریا میں بھی تین فیکٹریاں سیل کی گئی جبکہ  شہرمیں پلاسٹک بیگزکےتمام ہول سیل ڈیلرزکے اسٹورز بندکردیئےگئے۔

حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ضلع سوات،کوہاٹ،چارسدہ،ملاکنڈمیں بھی پلاسٹک بیگز  کی فروخت کرنے والے ہول سیل ڈیلرزکےاسٹورزبند کردیے گئے۔ حکومت نے ضلع خیبر اور تمام سیاحتی مقامات کو باقاعدہ طور پر پولیتھن بیگ فری قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: پلاسٹک بیگز کے خلاف وزیر اعلیٰ کے پی نے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

خیال رہے کہ پلاسٹک بیگز کو ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب قرار دیا جاتا ہے. ان بیگز کے ڈی کمپوز ہونے والے کئی صدیاں لگتی ہیں، سی باعث دنیا بھر میں پلاسٹک بیگز کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ 17 مئی 2019 کو وفاقی حکومت نے 14 اگست سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہوا۔

Comments

- Advertisement -