ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

پشاور : دلیپ کمار اور راج کپور کے قدیم گھروں کا فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ کےپی نے راج کپور اور دلیپ کمار کے گھر خریدنے کی منظوری دے دی ہے، لیجنڈ اداکاروں کے گھر خریدنے کےبعد دونوں کو عجائب گھربنایا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزارت خزانہ نے گھروں کو خریدنے کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ سےزائد کی رقم جاری کردی ہے، نیلامی کے دوران راج کپور کےگھر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ اوردلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ لگائی گئی۔

محکمہ آثار قدیمہ نے دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو قومی ورثہ قرار دیا تھا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے دونوں گھروں کی خریداری کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ لیجنڈری فنکاروں نے اپنی زندگی کا کچھ حصہ پشاور میں گزارا تھا اب یہ مکانات انتہائی خستہ حال ہیں، دونوں گھر اس وقت مقامی افراد کی ملکیت ہیں۔

- Advertisement -

ڈھکی دالگراں میں واقع کپور حویلی اپنے دور کی ایک شاندار عمارت تھی، اس کا کل رقبہ لگ بھگ چھ مرلے سے کچھ زیادہ بتایا گیا ہے اور جس حصے پر عمارت کا ملبہ کھڑا ہے اس کا رقبہ 5184 مربع فٹ ہے،اس حویلی کی زمین کی قیمت ایک کروڑ پندرہ لاکھ سے زیادہ مقرر کی گئی ہے جبکہ ملبے کی قیمت کا تخمینہ 34 لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دلیپ کمار کے آبائی گھر کی قیمت 80 لاکھ 56 ہزار روپے رکھی گئی تھی۔ یہ مکان پشاور کے قصہ خوانی بازار میں محلہ خداداد میں واقع ہے اور اس کا کل رقبہ چار مرلے بتایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2013 میں دلیپ کمار کے گھر کو وفاقی حکومت نے بھی قومی ورثہ قرار دیا تھا اور1988 میں دلیپ کمار نے اس آبائی گھر کا دورہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں