The news is by your side.

Advertisement

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاون، درجنوں دکانیں سیل

پشاور : خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین فیکٹریاں اور دو گودام سیل کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا، ڈائریکٹر آپریشنز نے کارروائی کرتے ہوئے 1200 کلو مضر صحت اشیا، 1500 کلو مس لیبل پیکنگ میڑیل ضبط کرکے تین فیکٹریاں اور دو گودام سیل کردئیے۔

کارروائی کے دوران دیر اپر اور لوئر میں تین سو لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ تلف کیا گیا جبکہ نتھیا گلی، ایبٹ آباد میں ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے پر دکان سیل کی گئی۔

ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا ہے کہ سوات میں اشیائے خورد و نوش کا جائزہ لیا اور بیکریی اور جنرل اسٹور سیل کیا جبکہ ڈی آئی خان میں بھی 147 کلو مضر صحت اشیائے خورد ونوش تلف کیں۔

ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا ہے کہ محکمے جانب سے لکی مروت میں 100 لیٹرو کولڈ ڈرنکس کو تلف کردیا گیا جبکہ ممنوع اشیاء بیچنے پر مانسہرہ میں دو دکائیں سیل کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں