ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

کنِ سرکاری ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے؟ بل پیش

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: نگراں دورِ حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنےکا بل صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

بل کے مطابق کےپی ملازمین بل 2025 کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کی بھرتیوں پر ہو گا تاہم سن اور اقلیتی کوٹہ، کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کن سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے جاری ہی ہے؟

ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائےگی اور اس 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے تمام ادارے نگراں دور کی بھرتیوں پر 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔

ملازمین سے متعلق کمیٹی کافیصلہ حتمی ہو گا۔ بل کامقصد نگراں دور کی بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دینا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں