جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

خیبر پختونخوا حکومت کا بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کھولنے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیر اعلیٰ محمود خان نے کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کہا کہ بازاروں میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پر قابو پانے کےلیے کرونا ٹاسک فورس ہر ممکن کوشش کررہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے بازاروں اور مارکیٹس میں ایس او پیز پر عدم عمل درآمد پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس کے دوران بازاروں میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے اور تاجر تنظیموں کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مارکیٹس میں ایس او پیز پر عمل در آمد کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی اور بین الاضلاع ٹرانسپورٹ سے متعلق ٹرانسپورٹر سے ایس او پیز پر عمل در آمد اور کرایوں کے تعین پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مذاکرات میں کامیابی کے بعد ہی بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کو کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں