اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (30 نومبر 2025): ذرائع نے کہا ہے کہ ملک کے اہم صوبے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور کر رہی ہے اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے پی برقرار رکھا جائے گا، تاہم اگر تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو 3 سیاسی شخصیات کے نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک، آفتاب شیرپاؤ کے نام گورنر کے پی کے لیے زیر غور ہیں، اگر سیاسی شخصیات کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو دو سابق فوجیوں کے نام بھی زیر غور ہیں۔

سابق فوجیوں میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی کے نام شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں