The news is by your side.

Advertisement

ایبٹ آباد : اسامہ بن لادن کے رہائشی کمپاؤنڈ پرلگی باڑ ہٹا دی گئی

ایبٹ آباد : القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے زیراستعمال رہنے والی ایبٹ آباد کی اراضی پر لگی باڑ ضلعی انتظامیہ نے ہٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے بلال ٹاؤن میں واقع اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ کے طور پراستعمال رہنے والی اراضی جو خیبرپختونخواہ حکومت کے نام پر ہے پر کنٹونمنٹ بورڈ نے اچانک باڑ لگا کرعوام کے لیے داخلہ بند کردیا تھا۔

زمین صوبائی حکومت کے نام ہونے کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ نے حدود کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اراضی کے چاروں اطراف باڑ لگا ئی۔

اے آر وائی نیوز پرخبر نشر ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور اراضی پر لگی باڑ کو ہٹا کر اراضی واگزار کروالی گئی۔

اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد مذکورہ جگہ کنٹومنٹ کی حدود میں ہونے کے باجود خیبرپختونخواہ حکومت کے نام پر منتقل کردی گئی تھی۔ کے پی کےحکومت نے اس اراضی پر بچوں کے لیے پارک بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے امریکی افواج نے اس اراضی پر دو مئی 2011 کو القاعدہ کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں