کے پی کے حکومت کا باچاخان یونی ورسٹی کے عملے کوخصوصی تربیت دینے کافیصلہ -
The news is by your side.

Advertisement

کے پی کے حکومت کا باچاخان یونی ورسٹی کے عملے کوخصوصی تربیت دینے کافیصلہ

پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ باچاخان یونی ورسٹی کے عملے کوخصوصی تربیت دینے کافیصلہ کیاہے،فیصلے کی کاپیزاے آروائی نیوزنے حاصل کرلی ہے۔

سرکاری حکام نے اے آروائی نیوزکوبتایاکہ چارسدہ میں دہشت گردی سے دوچار،باچاخان یونی ورسٹی کے عملے کوخصوصی تربیت دی جائےگی تربیت ہنگامی صورت حال سے نمٹنے سے متعلق دی جائےگی۔

حکام کے مطابق باچاخان یونی ورسٹی کے عملے کوتربیت دینے سے متعلق اجلاس کل طلب کرلیاگیاہے جس میں ماتحت اداروں کے سربراہان شریک ہونگے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں