پشاور : خیبرپختونخواہ میں رات بھر ہونے والی طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے نظامِ زندگی کو مفلوج کردیا ہے، بارشوں نے تین افراد کی جان لے لی۔
خیبرپخونخواہ کا نظام زندگی مفلوج کرگئیں، رات ڈھائی گھنٹے کی دھواں دار بارش اور ژالہ باری نے کئی زندگیوں کا چراغ گل کرگئیں، پشاور اور گردونواح کے علاقوں میں تباہی مچادی، بجلی اور ٹیلیفون لائنوں کا نظام درھم برھم ہوگیا، سڑکوں پر چار سے پانچ فٹ تک پانی کھڑا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات اکتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ صوابی مردان اور چارسدہ میں بائیس سے زائد مکانات کی چھتیں گرگئیں، مجموعی طور پر دس افراد زخمی جبکہ تین افراد ہلاک ہوئے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں پشاور ، مالاکنڈ ، ہزارہ اور ڈی آئی خان میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک بھر کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔