منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

خیبرپختونخوا کا زبردست اقدام؛ نیا نظام متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوامیں کاروباری حضرات اور سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر ہے کہ حکومت نےچیف منسٹر بزنس کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے بزنس کمپلینٹ پورٹل کا باضابطہ اجرا کیا اس حوالے سے تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدکی گئی جس میں وفاقی وزیراطاعات فوادچوہدری اور صوبائی کابینہ کے اراکین شریک ہوئے۔

پورٹل پر کاروباری حضرات اور سرمایہ کار آن لائن شکایات درج کرسکتےہیں۔ پورٹل پردرج شکایات ازالے کیلئے فوری متعلقہ محکموں کوارسال کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ براہ راست شکایات کےازالےکی نگرانی کرے گا۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پورٹل کے اجرا کا مقصدسرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا ہے پورٹل اجرا سے کاروباری حضرات کی شکایات کابروقت ازالہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروع کیلئے سازگار ماحول یقینی بنایا جا رہا ہے صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرےگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں