پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

’مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہونے کے 90دن میں انتخابات کرائے جائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بلدیاتی اداروں سے متعلق آئینی ترامیم کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ آئین صوبوں کو مقامی حکومتوں کے قیام اور اختیارات کی منتقلی کا پابند بناتا ہے دنیا بھر میں مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔

قرارداد کے مطابق الیکشن کمیشن بروقت بلدیاتی انتخابات کیلئے آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کر چکا، آئینی ترمیم کے ذریعے مقامی حکومتوں کے تسلسل، اختیارات اور حیثیت کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آئینی ترمیم سے مقامی حکومتوں کی مدت اور بنیادی ذمہ داریوں کی وضاحت کی جائے۔

قرارداد میں تجویز دی گئی ہے کہ مقامی حکومتوں کی مدت ختم یا تحلیل کے 90دن میں نئے انتخابات کرائے جائیں اور انتخابی نتائج اعلان کے 21دن کے اندر بلدیاتی اداروں کے اجلاس لازم قرار دیے جائیں۔

بلدیاتی اداروں کو سیاسی، انتظامی اور مالی خودمختاری دینے کی تجویز دی گئی ہے اور بلدیاتی قوانین میں ترمیم کوصوبائی اسمبلی کی دوتہائی اکثریت سے مشروط کرنےکی تجویز ہے۔

آئین میں مقامی حکومتوں سے متعلق نیا باب شامل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں