جمعہ, ستمبر 11, 2026
اشتہار

ٹانک، ہنگو، دیر، سوات، تورغر پولیس کو جدید بکتر بند گاڑیاں فراہم

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (12 اگست 2026): خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بحالی کے مشن کے تحت مختلف اضلاع کی پولیس کو جدید بکتر بند، اے پی سی اور بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر دی گئیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس لائن پشاور میں جدید گاڑیاں تقسیم کیں۔

پولیس حکام کے مطابق بکتر بند اور اے پی سی گاڑیاں ضلع ٹانک، ہنگو، دیر، مانسہرہ اور سوات کی پولیس کو فراہم کی گئی ہیں، اور ضلع کوہاٹ اور تورغر کی پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں حوالے کی گئی ہیں۔

آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے، پولیس کو جدید ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ حفاظت کے لیے گاڑیاں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔


بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے متضاد خبریں آ رہی ہیں: شفیع جان


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں