The news is by your side.

Advertisement

رسال پور:‌ پانچ روز قبل ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ،بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا

رسال پور: خیبرپختونخواہ پولیس نے پانچ روز قبل جاں بحق ہونے والے نوجوان کے قتل کا معمہ حل کردیا، دوران تفتیش مقتول کے بھائی نے اعتراف کیا کہ اُس نے جائیداد کے تنازع پر بھائی کو ابدی نیند سلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے رسال پور میں پانچ دن پہلے فائرنگ کا واقع پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا تھا، مقتول کے بھائی نے قتل کا الزام اپنے مخالفین پر عائد کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مردان کے رہائشی نوجوان طارق ولد امیر آمان پانچ روز قبل تھانہ رسال پور میں بھائی کے قتل کی رپورٹ درج کروانے پہنچا اور اُس نے ڈیوٹی افسر کو بتایا کہ ’میرے بھائی حضرت عثمان گھر میں موجود تھے کہ اس دوران مخالفین محمد اور فضل محمد پسران نے گھر پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ طارق نے بتایا کہ میرا بڑا بھائی مخالفین کی فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور، ماں بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین، سگا بھائی ملوث، قاتل گرفتار

پولیس نے واقعے کی رپورٹ تحقیقات کا آغاز کیا تو ابتدائی مرحلے میں ہی قتل کیس کی گتھیاں سلجھنا شروع ہوگئیں، تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ افتخار شاہ نے خود سنبھالی۔

قتل کیس کی تحقیقات شروع ہوئیں تو پولیس نے ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق جاننے کے لیے مقتول کے گھر سے ہی تفتیش کا آغاز کیا، شک کی بنا پر مقتول کے دوسرے بھائی علی رحمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔

دورانِ تفتیش مقتول کے بھائی علی رحمان نے  اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ’گھریلو تنازع کی بنیاد پر میں نے خود بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مخالفین پر الزام عائد کیا‘۔ ملزم نے نوشہرہ کی عدالت کے جج اکرام اللہ خان کے سامنے اپنے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اقبال جرم کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں