بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا کے دس اضلاع میں تحریک انصاف کے ناظمین منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوامیں ناظمین اور نائب ناظمین کے انتخابات میں پی ٹی آئی دس ضلعی ناظمین کے ساتھ سب سے آگے ہیں، چئیرمین تحریک انصاف کی کامیاب بلدیاتی انتخابات کرانے پر کے پی کے حکومت کو مبارک باد دی۔

خیبر پختونخوا میں ناظمین کے انتخاب میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی سب سے آگے ہے،  تحریک انصاف دس ضلعی ناظم اور آٹھ نائب ناظمین کے ساتھ ٹاپ کر رہی ہے، اکیس تحصیلوں میں بھی پی ٹی آئی کو نظامت مل گئی ہیں۔

جماعتِ اسلامی کے چار ضلعی ناظم اور تین نائب ناظمین منتخب ہوئے، تحصیل میں جماعت اسلامی کے سات ناظمین اور پندرہ نائب ناظمین کا انتخاب ہوا،  مسلم لیگ ن کے پاس چار اضلاع کا نظام آگیا، اس نے سات تحصیلوں میں بھی ن لیگ نے میدان مارا۔

  جے یو آئی ف کے دو ضلع ناظم اور تین نائب ناظم منتخب ہوئے، پندرہ تحصیلوں کی نظامت بھی جے یو آئی کے حصے میں آئی ہے، اے این پی اور پیپلز پارٹی کے حصے میں دو دو ضلعوں کی نشستیں ملی ہیں۔

ناظمین کا انتخاب، پارٹی نشستوں کی تفصیلات

 پشاور میں پی ٹی آئی کے نو منتخب ناظم ارباب عاصم اور نائب ناظم قاسم علی شاہ نے حلف اُٹھالیا، نوشہرہ میں پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو ضلعی ناظم کی نشست مل گئی، ہری پورمیں پی ٹی آئی کے عادل اسلام ضلع ناظم کی نشست پر براجمان ہوگئے جبکہ چارسدہ سے پی ٹی آئی کے فہد خان نے میدان مارا، ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے عزیزاللہ علیزئی جیت گئے۔

سوات میں مسلم لیگ ن کے محمد علی شاہ ڈسٹرکٹ ناظم منتخب ہوئے، مانسہرہ سےمسلم لیگ ن کے سید غلام سردار ضلع ناظم منتخب ہوئے۔

کرک میں جے یوآئی کے عبدالوہاب نے میدان مارا، چترال سے جماعت اسلامی کے مغفرت شاہ ضلع ناظم منتخب ہوگئے۔

  شانگلہ میں انجینئر امیرمقام کے بیٹے ریاض محمد جبکہ کوہاٹ میں جے یوآئی ف کے مولانا نیاز ضلع ناظم کا منسب سنبھالیں گے، قومی وطن پارٹی کے غلام مر تضی تنولی نائب ناظم منتخب ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں