پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا اسمبلی میں 8جولائی بطور چیریٹی ڈے منانے کی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی نے آٹھ جولائی یوم وفات عبدالستار ایدھی کو یوم فلاح منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں، خیبرپختونخوا میں اب آٹھ جولائی یوم فلاح کے طور پر منایا جائے گا، تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے اے آر وائی نیوز کی مہم کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی نے عبدالستارایدھی کے یوم وفات کو یوم فلاح کے طور پر منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے، قرارداد پی ٹی آئی کی جانب سے پیش کی گئی جس کی پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی سمیت ایوان کی تمام جماعتوں کے اراکین نے حمایت کی تھی۔

- Advertisement -

 مزید پڑھیں :  اے آئی وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا ایدھی کی یوم وفات کو چیرٹی ڈے قرارد ینے کی تجویز


سینیٹ نے آٹھ جو لائی کو ایدھی ڈے کے طور پر منانے کی قرار داد منظور کرلی، سینیٹ میں منظور ہونے والی متفقہ قرار داد میں عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قومی اثاثہ قرار دیا گیا ہے ۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 جولائی یوم وفات عبد الستارایدھی کو چیریٹی ڈے قرار دینے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی تھی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپلزپارٹی کے تمام ارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عبدالستارایدھی قومی ہیرو ہیں، انہوں نے دنیا بھرمیں انسانیت کیلیے گراں قدرخدمات انجام دیں، جس پر قوم کا منتخب ایوان عبدالستار ایدھی کی وفات پر ملال کا اظہار اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔


 مزید پڑھیں : سینیٹ نے آٹھ جو لائی کو ایدھی ڈے کے طور پر منانے کی قرار داد منظور کرلی


قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انسانیت کی بھلائی کے لیے عبدالستارایدھی کی خدمات کے اعتراف میں ہرسال ان کے یوم وفات کی مناسبت سے 8 جولائی کو یوم ایدھی، نیشنل چیریٹی ڈے اور قومی یوم انسانیت قرار دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں