The news is by your side.

خیبر پختون خواہ حکومت کا اسکولز میں موسم گرما کی تعطیلات پر اہم فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں کل سے اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کرتے ہوئے تمام سرکاری، پرائیویٹ اسکولز کل سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے دو روز قبل شدید گرمی کے باعث گرم علاقوں میں تعطیلات بڑھائی گئی تھیں، تاہم اب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد چھٹیوں میں اضافہ منسوخ کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کل سے کھل جائیں گے۔

خیال رہے کہ دیگر صوبوں کے برعکس خیبر پختون خواہ میں ڈھائی ماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات دی گئی تھی، دیگر تمام صوبوں میں یکم اگست سے اسکول و کالجز کھل گئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں