پانامالیکس کے فیصلہ آنے کے بعد ملک سے کرپشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا، مشاق غنی -
The news is by your side.

Advertisement

پانامالیکس کے فیصلہ آنے کے بعد ملک سے کرپشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا، مشاق غنی

ایبٹ آباد : ترجمان خیبر پختو نخواہ حکومت مشتاق غنی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں اپنے بزرگوں کی ملک کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہےپانامالیکس کے فیصلہ آنے کے بعد ملک سے کرپشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا۔

ایبٹ آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خیبر پختو نخواہ کے وزیراطلاعات مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر صوبہ بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، صوبہ کی داخلی سرحدوں پر پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل چوکس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن اپنے ہمسایوں کو بھی پیغام دینا چا رہا ہوں کے پاکستان میں بدامنی پھیلانے سے باز رہیں، پاکستانی عوام اور مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

مشتاق غنی کا مزید کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہمیں اپنے بزرگوں کی ملک کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کو قائد کے ویثرن کے مطابق فلاحی اور مستحکم ریاست بنا کر دم لیں گے۔

ترجمان خیبر پختو نخواہ حکومت نے کہا ہے کہ پانامالیکس کے فیصلہ آنے کے بعد ملک سے کرپشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا، پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

اس سے قبل مشتاق غنی نے ٹی ایم اے آفس میں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی، جس میں صوبائی وزراء، بلدیاتی ممبران و دیگر نے بھی شرکت کی۔


مزید پڑھیں : یوم پاکستان ، شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے مقام پر شاندار فوجی پریڈ جاری


خیال رہے کہ ملک بھر میں 77 واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دارلحکومت اسلام آباد میں صبح کا آغاز اکتیس توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کےلیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے مقام پر شاندار فوجی پریڈ جاری ہے، پریڈ میں تینوں مسلح افواج کےچاک وچوبند دستے پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں