فیصل آباد: پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل آج شعیب ملک کی پنجاب اوریونس خان کی خیبرپختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا چیمپئن کون ہوگا فیصلے کی گھڑی آگئی ہے،پاکستان کپ میں تین ٹیموں کے باہر ہونے پر پنجاب اور کے پی نے فائنل میں انٹری دے دی۔
تنازع حل ہونے کے بعد یونس خان نے فیصل آباد میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے،فائنل میں اسٹار بیٹسمین کے پی کے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے لیگ راؤنڈ میں چار میچز کھیلے جس میں سے تین میچ جیتے جبکہ اسلام آباد کے خلاف ٹیم ناکام رہی، دوسری جانب ادھر پنجاب کی ٹیم نے اہم معرکے میں سندھ کو زیر کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
لیگ راؤنڈ میں خیبرپختونخواہ نے پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو رنز سے شکست دی تھی،دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔