جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

خیبر پختونخواہ کی چین کو گدھے فروخت کرنے کے لیے منصوبہ سازی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے افریقی ممالک کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے چین کو گدھے بیچنے کی تیاری شروع کردی ہے‘ گدھوں کی افزائشِ نسل کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیببر پختونخواہ کی حکومت صوبے میں گدھوں کی افزائشِ نسل کے منصوبوں پر غور کرر ہی ہے اور رواں ماہ کے اختتام تک ایک جامع منصوبہ تیار کرکے چینی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


کاسمیٹکس کریموں میں گدھے کی کھال کے استعمال کئے جانے کا انکشاف


 ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کی حکومت یہ منصوبہ 17 اور 18 اپریل کوچین میں منعقد ہونےوالے ایک ایونٹ میں پیش کرے گی۔ اس کا عنوان خیبرپختونخواہ چائنہ سسٹین ایبل ڈنکی ڈیولپمنٹ پروگرام تجویز کیا گیا ہے اور اس کا مقصد صوبے کے زرعی سیکٹر میں پاک چین اقتصادی راہداری پلان کے تحت سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔

- Advertisement -

ایک مجوزہ سرکاری دستاویز میں چین کو گدھوں کی فروخت کے منصوبے سے متعلق کہا گیا ہے کہ ’’ پاکستان میں سب سے زیادہ نظرانداز کیے جانے والے جانور کی چین میں بے پناہ مانگ ہے خصوصاً اس کی کھال جو کہ ادویہ سازی اور دیگر اشیا کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔


لاہورمیں‌ گدھے ذبح، نامعلوم افراد کھالیں لے کر فرار


 دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجوزہ منصوبے سے پاکستان میں گدھے پالنے والوں کا معیارِ زندگی بلند ہوگا اوران کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے کام لینے پر غور کررہی ہے تاکہ گدھوں کی نگہداشت بہتر طریقے سے ہوسکے۔

منصوبے کی مجوزہ لاگت اور ایک ارب روپے ہے اور اعدادو شمار کے مطابق اس سے صوبے کو انتہائی معقول آمدن ہونے کا امکان بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں