ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

‏’نیٹی جیٹی پر 6 لین پر مشتمل پل کی تعمیر‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کے پی ٹی نیٹی جیٹی پر 6 لین پر مشتمل پل کی تعمیر ‏کررہا ہے پل کی تعمیر پر دو اعشاریہ  تین بلین روپے لاگت آئے گی اور اسے اٹھارہ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ ڈھائی سال کی منصوبہ بندی کے بعد ‏کے پی ٹی نیٹی جیٹی پر چھ لین پر مشتمل پل کی تعمیر کررہا ہے جو ایسٹ اور ویسٹ وہارف کو آپس میں ‏جوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر پر دواعشاریہ تین بلین روپے لاگت آئے گی اور اسے اٹھارہ ماہ میں مکمل کرلیا ‏جائے گا۔

وفاقی وزیر بحری کا کہنا تھا کہ کارگوز اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لئے ایک بڑا ‏چیلنج رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں