تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روسی صدر کی چین کے ساتھ ہونے والی مشقوں میں شرکت

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی اور دیگر ممالک کے ساتھ ہونے والی مشترکہ مشقوں میں شرکت کی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے مقامی خبر رساں ایجنسیوں کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بڑے پیمانے پر ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت کی ہے جس میں چینی افواج اور کئی روسی دوست ممالک کی فوجیں شامل ہیں۔

ووسٹوک 2022 (ایسٹ 2022) مشترکہ فوجی مشقیں یکم ستمبر کو شروع ہوئی تھیں اور یہ یوکرین میں روس کی جنگ کے دوران منعقد کی جا رہی ہیں اور ایسے وقت میں جب ماسکو اور بیجنگ دونوں کو امریکا کے ساتھ کشیدگی کا سامنا ہے۔

پیسکوف کے حوالے سے بتایا گیا کہ پیوٹن روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور ملٹری چیف آف اسٹاف ویلری گیراسیموف سے ملاقات کے لیے منگل کو سرجیوسکی ملٹری رینج میں تھے اور فوجی مشقوں کے آخری مرحلے کا مشاہدہ کریں گے۔

جنرل گیراسیموف نے ذاتی طور پر ان مشقوں کی نگرانی کی ہے، جس میں کئی سابق سوویت ممالک کے ساتھ ساتھ چین، بھارت، لاؤس، منگولیا، نکاراگوا اور شام کے فوجی شامل ہیں۔

مشقوں میں 50,000 سے زیادہ فوجی اور 5,000 سے زائد فوجی سازوسامان، جن میں 140 طیارے اور 60 بحری جہاز شامل ہیں، جو بدھ تک روس کے مشرق بعید کے متعدد تربیتی میدانوں اور اس کے مشرقی ساحل کے پانیوں میں جاری رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -