منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

کریتی سانون نے سلمان خان کی ’سلطان‘ میں کام کرنے سے انکارکردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اسٹارسلمان خان کی آئندہ آنے والی فلم سلطان کے آج کل ہر جانب چرچے ہیں فلم کے ڈائرئیکٹر تاحال کوئی موضوع ہیروئن منتخب نہیں کرپائے ہیں۔

بالی وڈ لائف نامی بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ کریتی سانون نے یش راج فلمز کی پیشکش ’سلطان‘ میں ہیروئن کا کردار قبول کرنے سے انکارکردیا ہے۔

فلم کا پہلا شیڈول مکمل ہوچکا ہے اورلگ رہا ہے کہ دوسرا شیڈول ہیروئن کا انتخاب نہ ہونے کے سبب تاخیرکا شکارہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان بضد ہیں کہ ان کے مدمقابل کریتی سانون کو کاسٹ کیا جائے تاہم اب یش راج فلمز کے سربراہ پرامید ہیں کہ دبنگ خان پرینیتی چوپڑا کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ کریتی اس وقت کئی فلموں کی تشکیل میں مصروف ہیں اورانکے لئے ’سلطان‘ کے لئے وقت نکالنا مشکل ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں