site
stats
انٹرٹینمںٹ

کریتی سینن کو کس چیز سے نفرت ہے؟

بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی خوبرو حسینہ کریتی سینن نے آشکار کردیا کہ فلم کی تکمیل کے دوران کون سا کام کرنا انہیں سخت ناپسند ہے‘ کریتی شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’دل والے‘ سے ناظرین کی نگاہوں کا مرکز بننا شروع ہوئی تھیں۔

بی ٹاؤن کی دلکش حسینہ ان دنوں ایک اہم فلم رابطہ کی شوٹنگ اورڈبنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ سشانت سنگھ راجپوت کے مدمقابل ہوں گی۔ فلم کی تکمیل کے مختلف مراحل میں سے ایک مرحلہ ایسا ہے جس کے بارے میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ پہلے انہیں یہ کام بالکل پسند نہیں تھا تاہم اب وہ اسے انجوائے کرتی ہیں۔

رنبیر کپور  سنجے دت بن کر کیسے لگ رہیں ہیں

کریتی سنین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسٹوڈیو میں آواز کی ڈبنگ میں مصروف ہیں۔ اس خوبصورت تصویر کو انہوں نے انتہائی دلچسپ کیپشن دیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’’فلم کے لیے آڈیو کی ڈبنگ پوری فلم کے ایک ایک جذباتی لمحے کو ایک چھوٹے اورخاموش کمرے میں دوبارہ جینے جیسا ہے! مجھے اس سے نفرت تھی لیکن اب میں نے اسے انجوائے کرنا شروع کردیا ہے‘‘۔

سونم کپور نے کس کے لیے والدین کو چھوڑا

کریتی سنین نے اپنے بالی وڈ کیرئر کا آغاز 2014 میں ٹائیگر شیروف کے مدمقابل فلم ہیروپنتی سے شروع کیا تھا۔ اوران کی آئندہ آنے والی بڑی فلم رابطہ 9جون کوریلیز ہورہی ہے۔ فلم کی شوٹنگ بڈا پسٹ میں کی گئی ہے۔

کریتی کی ایک اور فلم ’بریلی کی برفی ‘ اسی سال جولائی میں ریلیز کی جائے گی جو کہ رومانٹک کامیڈی ہے۔ اوراس میں بالی وڈ کی اس دلکش حسینہ کے ہمراہ ایوش مان کھرانا اور راجکمار راؤ جلوہ گر ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top