جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

بھارت کے کرکٹ پریزینٹر نے معروف اداکارہ سے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ پریزینٹر و اداکار گورو کپور اور اداکارہ کرتیکا کامران شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کرتیکا کامران اور گورو کپور نے باندرا میں واقع گھر میں شادی کی تقریب میں اہلخانہ، قریبی دوستوں اور معروف شخصیات نے شرکت کی۔

Kritika and Gaurav

روایتی شادی کی تقریب کے بجائے کرتیکا اور گورو نے گھر پر رجسٹرار کے ذریعے شادی کرنے کا انتخاب کیا۔

کرتیکا نے اس پرمسرت موقع پر سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی جبکہ کورو کپور نے ڈیزائنر کا تیار کردہ آئیوری اور سنہری روایتی لباس کا انتخاب کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

گورو اور کرتیکا کی شادی کے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

شادی میں بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات فرحان اختر، سوہا علی خان، ملائیکا اروڑا، ریہا چکرورتی جب کہ وریندر سہواگ، اشیش نہرا، کرکٹر یووراج سنگھ اور ظہیر خان نے اپنی بیگمات کے ہمراہ شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Voompla (@voompla)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں