جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

ورلڈکپ کا سیمی فائنل اور فائنل وقت کا ضیاع تھے، کے آر کے کا بھارتی ٹیم پر طنز

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر طنز کیا ہے۔

کے آر کے نے ایکس پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی جیت پر مبارکباد پیش کی۔

ساتھ ہی کمال راشد خان نے کہا ‘دونوں سیمی فائنل اور فائنل وقت کا ضیاع تھے کیونکہ دونوں ہی میچز کی پہلی اننگ نے میچ کے نتیجے کا فیصلہ کر دیا تھا’۔

واضح رہے کہ فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں بھارت کی جیت پر شاہد آفریدی کا ردِعمل

جب کہ سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 253 رنز اسکور کیے، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 246 رنز بناسکی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں