تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی عرب کی پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنما کے درمیان مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

وزرائے خارجہ نے دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے یقین دہانی کرائی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب سے اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے پاکستان میں غیر معمولی سیلاب سے ہوئی تباہ کاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب سے 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیشرفت نہ ہونے کا انکشاف

بلاول بھٹو نے بدترین سیلابی صورتِ حال میں یکجہتی پر سعودی عرب سے اظہارِ تشکر کیا اور متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کو بھی سراہا۔

Comments

- Advertisement -