تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب میں وبا کی تازہ صورت حال

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے چھالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو کورونا مریضوں کی اموات ہوئیں، مذکورہ دورانیے 46 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

مملکت میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کووڈ19 سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 43 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سعودی عرب میں اب تک 8 ہزار 849 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ نئے صحت یاب مریضوں کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 205 ہوگئی۔ وبا کے فعال کیسز میں سے 29 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح بڑھ گئی ہے، گزشتہ روز بھی 59 مریضوں نے وبا کو شکست دی تھی۔

مملکت میں کورونا ویرینٹ اومیکرون کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -