پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس 15 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا۔
اے آر اوئی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کی وجہ سے 100 انڈیکس میں 1308 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا ہے۔
- Advertisement -
رپورٹ کے مطابق انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 3 ہزار 350 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 39 رہی۔
بازار میں 1 ارب 25 کروڑ شیئرز کے سودے 62 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 228 ارب روپے کم ہوکر 14583 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 278.17 روپے سے بڑھ کر 278.27 روپے پر بند ہوا ہے۔