The news is by your side.

Advertisement

کے ٹی بندر حادثہ: ماہی گیروں کیلیے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کےٹی بندر میں ڈوبنے والے ماہی گیروں کی مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے مالی امداد کا اعلان ایم پی اے علی حسن زرداری کی سفارش پر کیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاں بحق ماہی گیروں کے اہلخانہ کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

22جنوری کو3 کشتیاں طوفانی ہواؤں کی زد میں آگئی تھیں جس میں 46 ماہی گیر سوار تھے۔ ضلعی انتظامیہ، پاک نیوی اور میری ٹائم سیکیورٹی نے 34ماہی گیروں کو بچایا تھا۔

12میں سے 9 لاپتہ ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ضلعی انتظامیہ ،پاک نیوی اب بھی 3 ماہی گیروں کی تلاش کررہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں