تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکا: بارود سے بھرا بیگ بنانے والے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار

کراچی : کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے میں بارود سے بھرا بیگ بنانے والے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ، کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے بارود سے بھرا بیگ تیار کرنیوالے مرکزی سہولت کار کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔

خاکہ سی ٹی ڈی نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا، ذرائع نے کہا کہ جامعہ کراچی حملے میں استعمال بیگ دہشت گرد زیب نے تیار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مطلوب دہشت گرد دہلی کالونی میں ہیبتان کی فیملی کیساتھ رہائش پذیر رہا، زیب کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے دہشت گردوں کو تربیت دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد دادبخش عرف شعیب نےبھی زیب سےتربیت لی ، داد بخش کو 2020میں افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی گئی۔

یاد رہے جامعہ کراچی خودکش دھماکے میں ملوث کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر دادبخش کو ماڑی پورروڈ سے کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد سلیپر سیل کا کمانڈر ہے۔

دہشت گرد نے انکشاف کیا تھا کہ ماسٹر مائنڈ زیب ہے اور خود بھی آئی ای ڈی بنانے کا ماہر ہے، یہ حملے کے بعد بلوچستان بھاگ گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -