ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

گانے صرف عورت کی ظاہری خوبصورتی پر کیوں تخلیق ہیں؟ کبریٰ خان کی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی مشہور اداکارہ کبریٰ خان نے خواتین کی ظاہری خوبصورتی پر گانے لکھنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے گانوں میں خواتین کی ظاہری خوبصورتی کی تعریف کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرت ہوئے کہا کہ ‘عورت کی اندرونی خصوصیات سے متعلق بات کیوں نہیں ہوتی، جیسے کوئی کتنا اچھا اور باکردار ہے وغیرہ وغیرہ’۔

بے لاگ تبصرے اور بے خوف و خطر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والی کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جتنے بھی اچھے اور خوبصورت گانے ہیں وہ اس بارے میں ہیں کہ قاتلانہ آنکھیں، جسم جیسے آجنتا کی مورت، زلفیں اور خوشبو‘۔

آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامے ‘صنف آہن’ میں‌ شاندار اداکاری کرنے والی کبریٰ‌ خان نے ان خیالات کا اظہار ایک ٹوئٹ میں کیا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں