جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

’ڈاکٹر بہو‘ کے اختتام پر کبریٰ خان کا ویڈیو بیان وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈاکٹر بہو‘ کے اختتام پر اداکارہ کبریٰ خان کا ویڈیو بیان وائرل ہوگیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کبریٰ خان نے سیٹ کے خوبصورت لمحات کی ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ ہی ڈرامے کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کلپس کی ویڈیو میں کوئی گانا شامل نہیں کیا اور ڈرامے کا او ایس ٹی اس لیے نہیں لگایا کہ آپ اسے بہت بار سن چکے ہیں۔

کبریٰ خان نے کہا کہ ڈاکٹر بہو میں بہت سارے جذبات، احساسات تھے جو ناصرف اسکرپٹ سے بلکہ سیٹ پر بھی ایسا ہی تھا، میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ اگر آپ کے سیٹ کا ماحول اچھا ہے تو آپ آدھا کام ویسے ہی ہوجاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Gohar Khan (@thekubism)

انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر 9 مہینے بہت شاندار گزرے، ہم رومانوی اور اداس مناظر کے دوران بھی مسکراتے تھے، ہم سیٹ پر فیملی کی طرح نہیں بلکہ بچوں کی طرح تھے اور جو بھی ہو ہم ہمیشہ ساتھ رہتے تھے۔

اداکارہ نے ڈائریکٹر مہرین جبار، مصفنہ صنم مہدی زریاب اور فوٹو گرافی کے ڈائریکٹر طیب شاہ کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

کبریٰ خان نے آخر میں کہا کہ میں نہیں جانتی کہ کیا دوبارہ کبھی اس طرح کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا یا نہیں لیکن یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں