شوبز انڈسٹری کے اداکار اکثر و بیشتر مداحوں سے رابطہ قائم رکھنے کے لیے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھتے ہیں جس میں ان کی جانب سے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے بھی انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اس دوران انہوں نے صارف کے غیرمناسب سوال کا جواب دیتے ہوئے انہیں عزت کرنے کا مشورہ دے دیا۔
کبریٰ خان سے مداحوں نے ان کی شخصیت سے متاثر ہوکر منفرد سوال پوچھے وہیں ایک صارف کے کمنٹ نے لوگوں کو حیران کردیا۔
صارف نے اداکارہ کے نام کو نشانہ بناتے ہوئے طنزاً پوچھا کہ ’یہ کوبرا نام کس نے رکھا تھا؟‘ کبریٰ خان نے سوال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یا اللہ! یہ آپ کے لیے مزاحیہ ہوگا لیکن حقیقت میں نہیں ہے۔‘
اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ’یہ کوبرا نہیں کبریٰ ہے، اس کا مطلب ہے بالکل کبیر نام کی طرح زبردست، اعلیٰ ہے۔‘
کبریٰ خان نے مزید بتایا کہ ’یہ نام امام حسین علیہ السلام کی بڑی بیٹی کا نام تھا، برائے مہربانی تھوڑی سی عزت کا مظاہرہ کریں۔